سرکاری افسران کے تقرر و تبادلوں پر پابندی لگا دی گئی

لاہور (پی این آئی)وزیراعلی پنجاب نے صوبہ بھر میں سرکاری افسروں کے تقرر تبادلوں پر پابندی عائدکردی ہے،گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے افسروں کی پوسٹنگ ٹرانسفر پر پابندی ہوگی ،پابندی تین ماہ کے لئے عاعد کی گئی ہے،اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ وزیراعلی کے سیکرٹری کی طرف سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 17 جولائی سے گریڈ 17 یا اس کے اوپر کے افسروں کے تقرر و تبادلوں پر پابندی ہو گی، یہ بین تین ماہ تک جاری رہے گی۔ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ تبادلہ کی اجازت صرف خالی پوسٹوں پر ہوگی، اگر گریڈسترہ یا اوپر کے کسی افسر کی سیٹ خالی ہو گئی تو وہاں خالی پوسٹ پر پوسٹنگ ٹرانسفر کی اجازت ہوگی تاہم اس کی وزیراعلی سے قبل از وقت منظوری لینا ہوگی، پابند ی پورے پنجاب کے تمام محکموں پر عائد کی گئی ہے اور یہ 17 اکتوبر تک جاری رہے گی ۔

close