ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال کتنا ہو گیا؟ لوڈ شیڈنگ ایک بار پھربڑھ گئی

اسلام آباد(پی این آئی) ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 3 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کرگیا ہے جس کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا ہے۔ سخت گرمی اور شدید حبس کی کیفیت میں جب کہ بجلی کی طلب بڑھ گئی ہے تو ہونے والے شارٹ فال کے باعث لوڈ شیڈنگ میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ اس وقت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ چھ گھنٹوں سے بھی تجاوز کر گیا ہے۔

close