زرتاج گل بھی عورت مارچ کی حمایت میں بول پڑیں

اسلام آباد(پی این آئی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل بھی عورت مارچ کی حامی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ہر کسی کو اپنی آواز اٹھانے کیلئے مارچ کا حق ہے،ہر دن خواتین کا دن ہونا چاہیے اور ہمیں انہیں عزت دینی چاہیے۔ ہمیں خوشی ہے کہ ایک دن خواتین کے لیے مخصوص ہے۔نجی ٹی وی نیوز کے مطابق

اسلام آباد میں عالمی یوم خواتین کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہراسمنٹ صرف جسمانی نہیں ہوتی بلکہ دماغی بھی ہوتی ہے۔جب خاتون کہتی ہے کہ ہراسمنٹ ہے تو لوگ اسے صرف جسمانی ہراسمنٹ سمجھتے ہیں۔خواتین مینٹل ہراسمنٹ کا ذکر نہیں کرتیں کیونکہ لوگ غلط مطلب لے لیتے ہیں۔ انہوں نے کہااماں حوا حضرت آدم کی پسلی سے پیدا ہوئی تھیں۔ پسلی کو خود سے جدا کیسے کر سکتے ہیں۔زرتاج نے مزید کہا کہ آج ہمیں گھروں میں کام کرنے والی خواتین کو نہیں بھولنا چاہیے۔ سارے حقوق کی بات کی جاتی ہے وراثت کی بات نہیں کی جاتی۔ بیٹیوں کو کہا جاتا ہے کہ وراثت کا حق معاف کردو۔زبردستی شادیوں پر بات کرنی ہوگی۔ خواتین کو کاروکاری کے نام پر قتل کر دیا جاتا ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close