میلہ لوٹنے کے بعدعلی ظفر نے مداحوں کو خوشخبری سنادی

لاہور(پی این آئی) معروف گلوکار علی ظفر نے ’میلہ لوٹ لیا‘ کی ویڈیو میں شامل نہ ہونے والے مداحوں کے پیغامات نئی ویڈیوز کا حصہ بنانے کی خوشخبری سنادی۔معروف گلوکار واداکار علی ظفر میلہ لوٹنے کے بعد ایکسپریس نیوز کے مہمان بنے جہاں انہوں نے نئے گانے کو ملنے والی کامیابی پر مداحوں کا شکریہ ادا

کرتے ہوئے کہا کہ ویڈیو میں شامل نہ ہونے والے مداحوں کے پیغامات اگلی ویڈیو میں شامل کروں گا۔علی ظفر نے گانا کی تیاری کے دوران پیش آنے والی مشکلات کا بتاتے ہوئے کہا کہ اس گانے کی تیاری کے لیے کئی راتیں نہیں سویا۔واضح رہے پی ایس ایل فائیو کا آفیشل گانا گانے والے گلوکار علی عظمت نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں اپنے گیت کی ناکامی کا الزام نام لیے بغیر علی ظفر پر لگایا تھا جس کے جواب میں علی ظفر نے سوشل میڈیا پر ایک طنزیہ ویڈیو شیئر کی اور ساتھ ہی ایک ہفتے کے اندر نیا گانا بنانے کا اعلان بھی کیا۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close