ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں زبردست کمی ، عوام کیلئے خوشخبری

اسلام آباد (پی این آئی) اوگرا نے مارچ کیلئے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں12 روپے 71 پیسے کی کمی کردی، گھریلو سلنڈر کی قیمت میں150 روپے کمی کردی گئی ہے، اوگرا نے ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کے نوٹیفکشن کے مطابق فروری میں ایل پی جی

کے 11.8 کلو گرام گھریلو سیلنڈر کی قیمت ایک ہزار 680.21 روپے تھی۔ جو اب 150.04 روپے کی کمی کے بعد ایک ہزار 530.17 روپے کردی گئی ہے۔ اسی طرح مارچ کے لئے ایل پی جی کی فی میٹرک ٹن ایک لاکھ 29 ہزار 675.59 روپے مقرر کی ہے جبکہ یہ فروری کے مہینے میں ایک لاکھ 42 ہزار 391.68روپے تھی۔ واضح رہے حکومت نے یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی 5 روپے کمی کا اعلان کیا۔ وزارت خزانہ کی جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی پرانی قیمت 116.60روپے تھی جو کہ اب 5 روپے کم ہو کر 111.60 روپے پر آگئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل 5 روپے کمی کے بعد 127.26 روپے سے کم ہو کر 122.26 روپے ہو گئی ہے۔ مٹی اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں بھی 7 روپے فی لٹر کمی کی گئی ہے۔ مٹی کے تیل 7 روپے کمی کے ساتھ 99.45 سے ہو کر 92.45 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل 84.51 سے کم ہو کر 77.51 روپے پر آگئی ہیں۔ ۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مارچ رات 12 بجے سے ہوگا۔ واضح رہے بین الاقوامی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں زبردست کمی ہوئی ہے، لوگوں کا کہنا ہے کہ حکومت کو کم ازکم 10پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کرنی چاہیے تھی۔ تاہم حکومت نے 5 روپے کمی کر کے عوام پر بڑا ااحسان کیا ہے۔ اب حکومت کو چاہیے کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات مہنگائی کم کرکے عوام تک پہنچائے جائیں۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close