عمران خان کو سلیکٹڈ کہنے والے بلاول کے نانا ذوالفقار علی بھٹو کو شیخ رشید نے سلیکٹڈ وزیراعظم کہاتو بلاول پھٹ پڑے

اسلام آباد (پی این آئی )ذوالفقار علی بھٹو کو سلیکٹڈ وزیراعظم کہنے پر بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے خلاف سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ گٹر کی باتوں کو گٹر میں پھینک دینا چاہیے ، گٹر کے وزیر کو گٹر میں ہی چھوڑ دیں ۔ان کا کہنا تھا کہ گٹر وزیرریلوے خود ہمیشہ سلیکٹڈ وزیرہوتا

ہے، اتنے حادثات کے بعد ان کا تاحال وزیر کے عہدے رہنا حیران کن ہے، ملک کی تاریخ میں سب سے زیادہ ریلوے حادثات گٹر وزیر کے دور میں ہوئے، وہ سلیکٹڈ ہے اور ہر سلیکٹڈ حکومت میں آتا ہے، اس لیے وہ سمجھتا ہے کہ چیف جسٹس گلزار احمد یا کوئی اور شخص بھی اس کے خلاف کچھ نہیں کرسکتا۔اس سے قبل شیخ رشید نے کہا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو سلیکٹڈ تھے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close