وزیراعظم نے خو د کو گولی مار لی تو پاکستان کس چیز میں ماہر سے محروم ہو جائیگا؟پرویز رشید نے تنقید میں ہر حد پار کر دی

سلام آباد (پی این آئی)سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ وہ لوگ خود کو رضاکارانہ اس کام سے دور کرلیں جنہیں یہ کام نہیں آتا، جنہیں یہ کام آتا ہے انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ نہ بنایا جائے، انہیں موقع دیا جائے تاکہ ملک ترقی کے راستے پر آگے بڑھ سکے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے خودکوگولی مار لی تو پاکستان ایک

ماہرجغرافیہ سے محروم ہوجائے گا، جو جرمنی اور جاپان کی سرحد سے ملاسکتا ہے، ایسے علم سے ہمارے بچے محروم ہوجائیں گے۔ اگر وزیراعظم خود کو گولی مارلیتے تو روشنی کی آواز سے تیز رفتار ٹرین سے ہمارے بچے محروم ہوجاتے۔ ہمارے بچے 12 موسم دریافت کرنیوالے وزیراعظم سے محروم ہوجاتے۔سینٹ سے خطاب کرتے ہوئے پرویز رشید نے مزید کہا کہ پرویزمشرف کے زمانے سے پوری حکومت پاکستان کی سیاست میاں نواز شریف کے گردگھومتی ہے،وہ کہتاتھا نوازشریف کوآنے نہیں دینایہ کہتے ہیں نوازشریف کوجانے نہیں دینا،وہ کہتاتھا نوازشریف کو جلاوطن کیسے رکھنا ہے،یہ کہتے ہیں نوازشریف کو جیل میں کیسے رکھنا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close