کراچی: کراچی کے علاقے ملیر کھوکھراپار میں نامعلوم ملزمان پلاٹ سے 9 بکرے چوری کرکے لے گئے ہیں۔پولیس کے مطابق متاثرہ شہری نے بکرے چوری کے واقعہ کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی ہے۔عید قربان کی آمد سے قبل ہی شہر میں قربانی کے لیے لائے جانے والے مویشیوں کو چوری کرنے کی واردتیں شروع ہوگئی ہیں۔ گزشتہ روز کھوکھراپار ڈگری کالج کے قریب نامعلوم ملزمان پلاٹ سے 8 لاکھ روپے مالیت کے 9 بکرے چوری کرکے فرار ہوگئے ہیں۔پولیس کے مطابق متاثرہ شہری نے واردات کے خلاف کھوکھراپار تھانے میں درخواست جمع کرادی ہے کہ رات ساڑھے 3 بجے تک وہ پلاٹ پر تھے۔ ان کے جانے کے بعد چور پلاٹ پر بکرے چوری کرنے آئے تھے، صبح پلاٹ پر بکروں کو چارہ کھلانے پہنچا تو بکرے چوری ہو چکے تھے،بکرے چوری ہونے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں 3 ملزمان کو بکروں کو گاڑی میں سوار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔متاثرہ شہری نے پولیس کو بتایا کہ 13 بکرے فروخت کرنے کے لیے لائے تھے۔اس سے قبل بھی گلستان جوہر بلاک 8 میں بھی بکرے چوری کرنے کی واردات ہوئی، جس میں ملزمان 19لاکھ روپے مالیت کے 25 بکرے چوری کرکے لے گئے تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






