گوجرانوالہ کے نوجوان کی محبت، روسی لڑکی نے گوجرانوالہ پہنچ کراسلام قبول کیا، شادی کر لی

گوجرانوالہ (پی این آئی) پاکستانی لڑکوں کی محبت میں اپنے ملک و قوم اور والدین کو چھوڑنا اب کوئی نئی بات نہیں۔ایک روسی لڑکی بھی پاکستانی لڑکے کی محبت میں گرفتار ہو کر پاکستان چلی آئی، اسلام قبول کر کے شادی بھی کر لی۔ مقامی میڈیا کے مطابق گوجرانوالہ کے محمد علی یوسفی اور روس کی پیلینا کی ملاقات سوشل میڈیا پر ہوئی۔

محمد علی یوسفی کا کہنا ہے کہ میں بیرونِ ملک مقیم تھا جب ہماری دوستی پروان چڑھی، میسجز پر ہی پیلینا نے کہا کہ مجھے آپ کا مزاج اور خواتین سے عزت سے بات کرنے کا انداز بے حد پسند ہے۔ علی یوسفی کے مطابق ہماری دوستی اتنی گہری ہوگئی کہ ہم نے شادی کا سوچا، پیلینا کا تعلق کسی مذہب سے نہیں اسی لیے انہوں نے اسلام قبول کر لیا، جس کے بعد ہماری شادی ہوگئی اور پیلینا روس چھوڑ کر گوجرانوالا چلی آئی۔۔۔۔۔

close