فارن فنڈنگ کیس، کراچی میں بھی کارروائی شروع، ایف آئی اے کی ٹیم تشکیل دے دی گئی

کراچی (پی این آئی) تحریک انصاف کے خلاف الیکشن کمیشن کی جانب سے ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کے بعد ایف آئی اےنےکراچی میں بھی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ اس مقصد کے لیےکراچی میں بھی ایف آئی اے کی 5 رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے اور ٹیم کے قیام کا آفس آرڈر جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشل بینک سرکل رابعہ قریشی ٹیم کی سربراہ مقرر کی گئی ہیں جبکہ ارکان میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر رؤف شیخ، انسپکٹرز سبین غوری، آفتاب وٹو، سب انسپکٹر راحت خان شامل ہیں۔آرڈر کے مطابق فنڈنگ کرنے والی کمپنیوں، افراد کے بینک اکاؤنٹس اور مالی معاملات کی تفصیلات حاصل کی جائیں گی۔ ٹیم کی جانب سے سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان سمیت ایف بی آر سے بھی تفصیلات حاصل کی جائیں گی۔۔۔۔۔

close