الیکشن کمیشن نے ایک لاکھ 15 ہزار 100 مردہ قرار دیئے گئے ووٹروں کو زندہ تسلیم کر لیا

اسلام آباد (پی این آئی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نےمردہ قراردیئےگئے ایک لاکھ 15 ہزار 100 ووٹرزکوٹائپنگ کی غلطی قرار دے کرزندہ تسلیم کرلیاہے اور کہا ہے کہ دوبارہ تصدیقی عمل میں مردہ ووٹرزکوزندہ قراردےدیاگیا ہے ،دستاویز میں بیان کیا گیا کہ پہلی تصدیقی مہم میں 32 لاکھ 8895 ووٹرز کو مردہ قرار دیا گیاتھا،دوبارہ تصدیقی مہم میں 30 لاکھ 93 ہزار 877 ووٹرز مردہ قرارپائے،

مردہ قراردیئےگئے ووٹرزکوٹائپنگ غلطی کی وجہ سےلسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔دوبارہ تصدیق کے بعد ووٹرز کو انتخابی فہرست میں شامل کردیا گیا، الیکشن کمیشن نےتمام فیلڈ دفاتر کو ووٹرز لسٹوں کو رینڈم چیکنگ کی ہدایت کردی، الیکشن کمیشن کی جانب سے مزید ہدایت کی گئی کہ ووٹر لسٹوں کی حتمی اشاعت 25 اگست تک یقینی بنائیں۔۔۔۔۔

close