عامر لیاقت حسین نے دانیہ شاہ سے شادی کیوں کی؟ تیسری بیوی کا سنسنی خیز دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی) متنازع ٹی وی اینکر عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی دانیہ شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ عامر لیاقت حسین اُن کے ذریعے پیسے کمانا چاہتے تھے، اس لیے ان سے شادی کی۔ عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کی جانب سے انکشافات اور الزامات سے بھر پور انٹرویوز دیے جارہے ہیں۔ ایک انٹرویو میں صحافی نے دانیہ شاہ سے سوال کیا کہ آپ نے عامر لیاقت سے پیسوں کی خاطر شادی کی تھی؟

دانیہ نے جواب دیا کہ میں نے ایسا کبھی نہیں سوچا تھا اور عامر لیاقت کے پاس کوئی پیسہ نہیں ہے۔ دانیہ شاہ کا کہنا ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ اُنہوں نے مجھ سے بھی شادی، اسی لیے کی تھی تاکہ میں اُنہیں پیسے کما کر دے سکوں۔ دانیہ شاہ نے کہا کہ عامر لیاقت مجھے انٹرویوز میں لیکر جاتے تھے اور وہاں سے اُنہیں پیسے ملتے تھے۔ دانیہ شاہ نے یہ بھی کہا کہ عامر لیاقت کہتے تھے کہ تُمہاری ویڈیوز بناؤں گا اور وہاں سے پیسے کماؤں گا۔۔۔۔

close