کسان نے درخت پر چڑھنے والا سکوٹر بنا لیا

اسلام آباد (پی این آئی )انڈیا کے ایک شہری نے اس کو آسان بناتے ہوئے ایک ایسی ’لفٹ‘ بنائی ہے جو عمارتوں میں چلنے والی لفٹس کی طرح سیکنڈز میں آدمی کو اوپر لے جاتی ہے۔خبررساں ادارے روئٹرز کے مطابق جنوبی انڈیا کے ایک کسان گناپتھی بھٹ جب گھر سے نکلتے ہیں تو انکے پاس ایک چھوٹی سی سیٹ اور دو پہیوں پر مشتمل موٹر نما چیز بھی ہوتی ہے جس کو انہوں نے ’ٹری سکوٹر‘ کا نام دے رکھا ہے۔اردو نیوز کے مطابقکرناٹک کے جنوبی علاقے میں واقع گاؤں منگلورو کے رہائشی 50 سالہ گناپتھی بھٹ کو روزانہ 15 سے 20 میٹر اونچے درختوں سے واسطہ پڑتا ہے

کیونکہ کبھی انہوں نے پھل اتارنے ہوتے ہیں اور کبھی شاخ تراشی وغیرہ کرنا ہوتی ہے۔چونکہ وہ نوجوان نہیں ہیں اس لیے درختوں پر چڑھنا ان کے لیے کافی مشکل ہے جبکہ مالی طور پر اتنے مستحکم نہیں کہ کوئی مزدور رکھ سکیں اس لیے انہوں نے ایسی چیز بنانے کا سوچا جو ان کے لیے آسانی کا باعث ہو۔اپنی ایجاد کے حوالے گناپتھی بھٹ کہتے ہیں اور پھر ’ٹری سکوٹر‘ پر کام شروع کیا۔انڈیا دنیا میں سب سے زیادہ چھالیہ پیدا کرنے والا ملک ہے اور 2020 میں اس کی پیداوار 12 لاکھ ٹن تھی۔ اس کی پیداواور زیادہ تر کرناٹک اور کیرالہ کی ریاستوں میں ہوتی ہے۔

close