سوشل میڈیا پر لڑکی بن کر مردوں کو بلیک میل کرنے والا شاہ زیب پکڑا گیا۔ کتنی ویڈیوز برآمد؟

کراچی(آئی این پی)ایف آئی اے سائبر کرائم نے مردوں کو بلیک میل اور ہراساں کرنے میں ملوث ملزم شاہ زیب کو گرفتار کرلیا، ملزم فوزیہ پروین کے نام سے مردوں کو ویڈیو کال کرتا تھا۔ ایف آئی اے سائبر کرائم حیدرآباد نے سانگھڑ میں کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر بلیک میلنگ میں ملوث ملزم شاہ زیب کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم متعدد مردوں کو بلیک میل،ہراساں کرنے میں ملوث تھا، جس کے لیے فیس بک پر لڑکی کی جعلی آئی ڈی بنا رکھی تھی۔حکام کے مطابق ملزم فوزیہ پروین کے نام سے مردوں کو ویڈیو کال کرتا،

ویڈیو کال پر آتے ہی ملزم ان کی ویڈیوز ریکارڈ کرلیتا تھا اور فحاش ویڈیوڈیلیٹ کرنے کےلئے پیسے مانگتا تھا۔سربراہ ایف آئی اے نے بتایا کہ فیس بک کی جانب سے بھی ملزم کی آئی ڈی بلاک کی گئی اور گرفتار ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ایف آئی اے کا مزید کہنا تھا کہ ملزم کے موبائل سے بچوں سمیت 8 افراد کی فحش ویڈیوز برآمد کرلی گئیں ہیں۔۔۔۔۔

close