گلگت چترال کے درمیانی راستے پر 3 فٹ برف، گلگت میں انتقال کرنے والی چترالی شہری کی میت برف پر سے کیسے لائی گئی؟

چترال (پی این آئی) موسم سرما کی شدت کے باعث گلگت اور چترال کے درمیان گزشتہ دنوں ہونے والی برف باری کے باعث راستے میں تین فٹ تک برف موجود ہے۔اس برف نے علاقے کے عوام کی نقل وحرکت کے لیے شدید مسائل پیدا کر دیئے ہیں۔ اس دوران عوام کو ناقابل بیان مشکلات کا سامنا ہے۔ اس حوالے سے گلگت میں انتقال کر جانے والے چترال کے شہری کی میت کو چترال منتقل کرنے میں لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

کئی فٹ اونچی برف کے باعث گلگت میں انتقال کرنے والے چترال کے شہری کی میت کو اُن کے اہلِ خانہ برفیلی زمین پر کہیں اٹھا کر تو کہیں برفیلی زمین پر رکھ کر کھینچتے نظر آئے۔متاثرہ خاندان کے مطابق چترال کے شہری جو گلگت میں مزدوری کرتے تھے گزشتہ دنوں انتقال کر گئے۔علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ ٹھیکیداروں کو عدم ادائیگی کے باعث گلگت روڈ بھی بند ہے جس کی وجہ سے گلگت میں انتقال کرنے والے چترال کے شہری کی میت کو گلگت سے لنگار تک گاڑی میں لایا گیا۔وہاں سے متاثرہ خاندان کے افراد میت کو 3 فٹ برفیلے راستے میں کہیں اُٹھا کر لے گئے تو کہیں برفیلی زمین پر کھینچتے رہے۔

اسی طرح تابوت سمیت تمام افراد نے شندور ٹاپ عبور کیا اور مرحوم کی میت کو ان کے آبائی علاقے لنگار سے لاسپور پہنچایا گیا۔۔۔۔

close