خیبرپختونخوا میں تعلیمی اداروں کے جمعہ اور ہفتہ کو بند رکھنے سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا نوٹیفکیشن جعلی قرار دے دیا گیا۔
محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبرپختونخوا کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک جعلی نوٹیفکیشن گردش کر رہا تھا، جس کے باعث طلبہ، والدین اور اساتذہ میں تعلیمی اداروں کے ہفتہ وار شیڈول کے حوالے سے تشویش اور ابہام پیدا ہوا۔
جعلی نوٹیفکیشن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایندھن کی بچت کے اقدامات کے تحت سرکاری و نجی تعلیمی ادارے دو ماہ تک جمعہ اور ہفتہ کو بند رہیں گے، جبکہ باقی چار دن تدریسی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔
محکمہ تعلیم نے واضح کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا مذکورہ نوٹیفکیشن جعلی ہے۔






