بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
جاری کردہ نتائج کے مطابق رواں سال کامیابی کا مجموعی تناسب 64.53 فیصد رہا۔
امتحانات میں مجموعی طور پر 2 لاکھ 82 ہزار 308 طلبہ و طالبات نے شرکت کی، جن میں سے 1 لاکھ 82 ہزار 186 امیدوار کامیاب قرار پائے، جبکہ 1 لاکھ 122 طلبہ و طالبات امتحان میں کامیاب نہ ہو سکے۔
لاہور بورڈ کے مطابق تمام نتائج آفیشل ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیے گئے ہیں۔ طلبہ اپنے نتائج بورڈ کی ویب سائٹ، مخصوص ایس ایم ایس سروس اور آفیشل گزٹ کے ذریعے بھی حاصل کر سکتے ہیں۔




