ضلعی انتظامیہ نے لاہور میں طلبا کی حفاظت کے لیے اسکول چھٹی کے اوقات میں سخت ہدایات جاری کر دیں۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے شہر کے تمام اسکولوں میں طلبا کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے چھٹی کے وقت ہر طالب علم کی مکمل چیکنگ لازمی قرار دے دی۔ جبکہ اسکول انتظامیہ کو یہ بھی یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے کہ کوئی طالب علم اسکول کے اندر نہ رہ جائے۔
اتھارٹی نے اسکول سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ کلاس رومز، لیبارٹریز، واش رومز اور گراؤنڈز کی مکمل تلاشی لی جائے تاکہ کسی بھی قسم کی غفلت سے بچا جا سکے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مقررہ اسٹاف اس وقت تک اسکول نہیں چھوڑے گا جب تک تمام طلبا بحفاظت اپنے گھروں کو روانہ نہ ہو جائیں۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ ان ہدایات پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ ادارے کے سربراہ کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






