فیکٹری میں خوفناک دھماکا ، بڑا جانی نقصان

بھارتی ریاست تامل ناڈو کی پٹاخہ فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں  17 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

 

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے میں کم از کم 6 سے زائد زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،فائر سروسز کی متعدد گاڑیوں نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔

ملبے تلے دبے افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے ،مقامی حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے،دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

تامل ناڈو کے وزیر اعلیٰ اور بھارتی وزیر اعظم نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا، زخمیوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close