موسم کیسا رہے گا ؟ اہم خبر آ گئی

محکمہ موسمیات نے پنجاب بھر میں موسم خشک،میدانی علاقوں میں گرمی رہنے کا امکان ظاہر کردیا۔

 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک،دوپہر کے بعد تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے،خیبرپختونخوا بھر میں بھی موسم خشک رہنے کا امکان ہے،میدانی علاقوں میں گرمی،بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک  رہے گا،بلوچستان میں موسم خشک،جنوبی اضلاع میں گرم رہنے کا امکان ہے،خضدار اور آواران میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close