امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک چھوٹا طیارہ گرکر تباہ ہوگیا، حادثے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثے میں گرنے والے طیارے کی شناخت سیسنا سی-402 طیارے کے طور پر کی گئی ہے
فلوریڈا کی پاسکو کاؤنٹی کی انفارمیشن آفیسر کا کہنا ہے کہ حادثے کے باعث ایک رہائشی عمارت کو آگ لگنے سے نقصان پہنچا ہے۔
دوسری جانب امریکی ادارے نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کے مطابق جہاز گرنے کی وجوہات تاحال واضح نہیں ہیں اور اس کی تحقیقات کے لیے ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






