بجلی بحران سے بچنے کیلئے حکومت کا بڑا فیصلہ
ملک میں شدید گرمی اور بڑھتی ہوئی توانائی کی ضروریات نے حکومت کو ہنگامی فیصلے کرنے پر مجبور کر دیا ہے، جس کے تحت بجلی کے بحران سے بچنے کے لیے فوری اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔
ممکنہ لوڈشیڈنگ کے خطرے کے پیش نظر حکام نے سستی اور متبادل توانائی ذرائع کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے متعلقہ اداروں کو متحرک کر دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاور ڈویژن نے ایل این جی کی دستیابی کے لیے پٹرولیم ڈویژن کو باقاعدہ مراسلہ ارسال کیا ہے تاکہ بجلی کی پیداوار میں تسلسل برقرار رکھا جا سکے۔
تفصیلات کے مطا بق بجلی کی بڑھتی طلب کو پورا کرنے کے لیے 400 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے، کیونکہ درجہ حرارت میں اضافے کے ساتھ بجلی کے شارٹ فال میں بھی واضح اضافہ متوقع ہے۔
حکام کے مطابق موجودہ حالات میں ایل این جی کی فراہمی انتہائی ضروری ہو چکی ہے، اور اگر ایل این جی سے چلنے والے پاور پلانٹس کو بروقت فعال نہ کیا گیا تو بجلی کا بحران سنگین صورت اختیار کر سکتا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ پلانٹس تقریباً 6 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






