کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے 5 طلبہ کورونا کا شکار، تمام کلاسز آن لائن کر دی گئیں

لاہور(آئی این پی ) لاہور میں واقع کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے پانچ طلبا و طالبات میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس مجموعی طور پر ساڑھے4 ہزار طالب علم ہیں، جن پانچ طلبا کے ٹیسٹ مثبت آئے ان میں سے 4 میں بظاہر

علامات نہیں ہیں۔ ڈاکٹر خالد نے کہا کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والے طلبا کو گھر میں قرنطینہ کر دیا گیا ہے جب کہ ایک طالب علم جس میں علامات ظاہر ہوئی ہیں اسے اسپتال میں زیر علاج رکھا گیا ہے۔ وی سی کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا مزید کہنا تھا کہ تمام کلاسز آن لائن کرچکے ہیں۔۔۔۔

close