پاک فوج ہی کشمیریوں کی اصل حفاظت کرتی ہے، سردار عتیق احمد خان کی کشمیر پریس کلب بھمبر میں صحافیوں سے بات چیت

بھمبر ( آئی این پی ) سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کی معاشی ترقی ، و بہترین تعمیرو ترقی اس وقت تک دیر پا نہیں ہو سکتی جب تک ملک کا دفاع مضبوط نہ ہو، یہی وجہ ہے کہ بہترین ممالک میں شامل لیبیا ، کویت ، عراق ، مصر اور دیگر چند ممالک جن کا بڑا نام تھا آج

ان کا صرف نام ہی باقی ہے وہ صرف دن گزار رہے ہیں جس کی بڑی وجہ ان کا دفاع نہیں تھا ، فوج ہی وہ واحد ادارہ ہوتا ہے جو ملک کو ہر طرح کے دشمنوں سے بچاتا ہے اور ان ممالک کے پاس فوج نہیں تھی جبکہ امریکہ جیسے دیگر ممالک بھی اپنا دفاعی بجٹ دن بدن بڑھا رہے ہیں ہمیں فخر ہے اپنے ملک پاکستان پر جس کے پاس ایک مضبوط دفاعی فوج ہے جسکو چاروں طرف سے بھیڑیوں نے گیر رکھا ہے لیکن ہماری فوج ان سے اللہ کی مدد سے دن رات نبرد آزما ہے ، پاک فوج ہی کشمیریوں کی اصل حفاظت کرتی ہے ،کشمیری دو فوجوں کے درمیان موجود ہیں جن میں ایک ظالم اور دوسری طالم سے بچانے والی فوج ہے کبھی بھی دو افواج کے درمیان نہیں رہا جا سکتا اور ظاہر سی بات ہے کہ کشمیری ظلم کرنے والی بھارتی فوج کے ساتھ تو رہ نہیں سکتے اس لئے ان کی تمام ہمدردیاں پاک فوج کے ساتھ ہیں ، لیکن افسوس پاکستان کے چند مفاد پرست سیاستدانوں کی جانب سے اس ادارے کو جو بدنام کرنے کے لئے بیانات سامنے آرہے ہیں ہم ان کی مذمت کرتے ہیں بلاول بھٹو نے بہترین فیصلہ کرتے ہوئے ان کے منصوبوں سے علیحدگی اختیار کی ہے جس کو ہم سراہتے ہیں ہم مسلح افواج پاکستان کے ساتھ ہیں اور فوج کے خلاف ہونے والی تمام باتوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیر پریس کلب بھمبر میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مسلم کانفرنسی رہنما محترمہ مہرنسا ، ضلعی صدر مسلم کانفرنس راجہ اقبال انقلابی اور دیگر بھی موجود تھے۔۔۔۔

close