بجلی صارفین کے لیے بڑی خوشخبری

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے بجلی کی فراہمی سے متعلق اہم اعلان کر دیا۔

 

آئیسکو کے مطابق حکومت اور وزارت توانائی کی ہدایات پر کسی بھی علاقے میں طویل دورانیے کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ طلب و رسد میں عارضی فرق کی صورت میں بھی کسی فیڈر پر 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔

 

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بلاتعطل فراہمی کے لیے فیلڈ اسٹاف کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، بارشوں اور موسمی خرابیوں کے باعث شکایات کے فوری ازالے کے لیے کمپلینٹ اسٹاف فیلڈ میں موجود ہے۔

 

صارفین سے اپیل کی گئی ہے کہ ٹرانسفارمر خرابی یا بجلی سے متعلق شکایت کی صورت میں براہ راست عملے سے رابطے کے بجائے 118 ہیلپ لائن یا متعلقہ کمپلینٹ سینٹر پر شکایت درج کرائیں تاکہ بروقت ازالہ یقینی بنایا جا سکے۔