برائلر گوشت کی قیمت میں کمی

لاہور (آن لائن) شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت 7 روپے کمی سے 447 روپے، زندہ برائلر کی قیمت 5 روپے اضافے سے 308 روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 255 روپے فی درجن کی سطح پر رہی۔

چھٹی روز طلب زیادہ ہونے کی وجہ سے مختلف مقامات پر برائلر گوشت سرکاری نرخنامے سے 20 سے 30 روپے زائد قیمت پر فروخت کیا گیا۔