حکومت کا تمام فعال پٹرول پمپس کو فیول سبسڈی اسکیم میں شامل کرنے کا فیصلہ

  • اجلاس میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں زیادہ تر پٹرول پمپس اسکیم کے نظام پر فعال ہو چکے ہیں جبکہ شہری فیول ٹوکنز استعمال کر رہے ہیں اور اسکیم کے لیے رجسٹریشن کا عمل ایس ایم ایس کے ذریعے 9771 پر جاری ہے، کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ جن علاقوں میں انٹرنیٹ کی سہولت نہیں وہاں پٹرول پمپس پر ایس ایم ایس کے ذریعے فیول ٹوکنز ریڈیم کرنے کی سہولت دی جائے گی، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی کہ انٹرنیٹ سے محروم علاقوں میں موجود پٹرول پمپس کی فہرستیں فراہم کریں تاکہ انہیں فوری اسکیم میں شامل کیا جا سکے، اجلاس میں اسٹیٹ بینک کی جانب سے ادائیگیوں سے متعلق پیش رفت سے آگاہ کیا گیا کہ گزشتہ 3 روز کے دوران موصول تمام ادائیگی کلیمز مکمل ادا کر دیے گئے جبکہ روزانہ آنے والے کلیمز اسی روز پراسیس کر کے نمٹائے گئے، نائب وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ہر کھلے اور فعال پٹرول پمپ کو فیول سبسڈی اسکیم میں شامل کیا جائے اور مستقل بند اور صرف ڈیزل فروخت کرنے والے پمپس کی نشاندہی کر کے انہیں فہرست سے خارج کیا جائے، کمیٹی کے مطابق پٹرول پمپس کی فہرست کو زمینی صورت حال کے مطابق اپ ڈیٹ کرنے کا مقصد اسکیم کی کوریج مؤثر بنانا اور اہل افراد کو ریلیف میں رکاوٹیں دور کرنا ہے، اسحاق ڈار نے صوبائی انتظامیہ کی کوششوں اور اسٹیٹ بینک کے تعاون کو سراہا اور ہدایت کی کہ حکومتی ریلیف مستحق افراد تک بلا رکاوٹ پہنچایا جائے۔