اہم خبر ،وزیراعظم پیٹرولیم سبسڈی سکیم میں مزید سہولت فراہم کردی گئی

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پٹرولیم سبسڈی اسکیم میں عوام کے لیے مزید سہولت فراہم کردی گئی ہے، جس کے تحت اسکیم میں رجسٹریشن کے لیے ایس ایم ایس سروس مفت کردی گئی ہے۔

وزیراعظم پٹرولیم سبسڈی اسکیم کے تحت موٹر سائیکل، رکشہ اور 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے مالکان کو فیول سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے۔ اس اسکیم کا دائرہ پورے ملک سمیت آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان تک ہے۔

رجسٹریشن کے لیے شہری پہلے REG لکھیں، اس کے بعد اسپیس دے کر اپنا شناختی کارڈ نمبر، گاڑی کا نمبر پلیٹ، رجسٹریشن کے صوبے کے نام کا پہلا حرف اور گاڑی کی رجسٹریشن کی تاریخ درج کریں اور یہ پیغام 9771 پر بھیجیں۔ رجسٹریشن کا ایس ایم ایس اب مفت بھیجا جا سکے گا۔