مرغی کی قیمتوں میں مزید کمی، لیکن انڈے ہو گئے مہنگے

لاہور: شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت مزید 7 روپے کمی سے 447 روپے ہوگئی، جبکہ زندہ برائلر کی قیمت 5 روپے کمی سے 308 روپے فی کلو کی سطح پر آگئی۔

فارمی انڈوں کی قیمت 2 روپے اضافے سے 247 روپے فی درجن کی سطح پر پہنچ گئی۔

مختلف مقامات پر برائلر گوشت سرکاری نرخنامے سے 20 روپے زائد قیمت پر فروخت کیا گیا۔