پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں ایک دن بعد دوبارہ نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار 800 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 53 ہزار 336 روپے ہوگئی۔
10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 258 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 88 ہزار 672 روپے مقرر ہوگئی۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 122 روپے کم ہوکر 6 ہزار 802 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں اس کے برعکس فی اونس سونے کی قیمت 38 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 308 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔





