حافظ نعیم الرحمان کا حکومت کو واضح اور دو ٹوک پیغام

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے اسلام آباد جانے کا اعلان کردیا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ امید ہے حکومت اسلام آباد جانے میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس اس بات کا کوئی جواب نہیں کہ سود کی شرح میں کمی کیوں نہیں کی جارہی۔ حکومت مجبور ہوکر ریلیف پیکیج کا اعلان کرچکی ہے، تاہم عوام کو مزید ریلیف دینے کے لیے عملی اقدامات ضروری ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا کہ پٹرولیم لیوی فوری طور پر ختم کی جائے اور سود کی شرح میں بھی فوری طور پر 3 فیصد کمی کی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کا احتجاج جاری ہے اور ملک بھر میں 40 مقامات پر دھرنے دیے جارہے ہیں۔