اہم شخصیت کو لے جانے والا طیارہ ایئرپورٹ پر گر کر تباہ

لیبیا کے شہر مصراتہ کے ایئرپورٹ پر اہم شخصیت کو لے جانے والا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔

عرب میڈیا کے مطابق طیارہ حادثے کے بعد لیبیا کی فضائی حدود بند کردی گئی ہیں اور طیاروں کی آمدورفت معطل کردی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں سوار اہم شخصیت کی شناخت تاحال سامنے نہیں آسکی۔

حادثے کے بعد ایئرپورٹ اور متعلقہ حکام نے صورتحال کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے، جبکہ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔