عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور بھاری ٹیکسز نے عوام کی جیب پر بوجھ بڑھا دیا ہے، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں حصہ ٹیکسز کا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق ایک لیٹر پٹرول پر 134 روپے 60 پیسے ٹیکسز عائد ہیں جبکہ اس کی اصل قیمت 229 روپے 75 پیسے بنتی ہے۔ دستاویز کے مطابق پٹرول پر فی لیٹر 80 روپے پٹرولیم لیوی اور 5 روپے کاربن لیوی شامل ہے۔ اس کے علاوہ 21 روپے 15 پیسے کسٹم ڈیوٹی اور تقریباً 3 روپے پریمیم بھی ہے۔ پٹرول کی قیمت میں 7 روپے 60 پیسے فریٹ مارجن، 7 روپے 87 پیسے کمپنیوں کا منافع اور 9 روپے 98 پیسے ڈیلر مارجن بھی شامل ہے۔
ڈیزل پر فی لیٹر مجموعی ٹیکسز 118 روپے 55 پیسے بنتے ہیں جو قیمت کا تقریباً 31 فیصد ہے۔ ڈیزل کی اصل قیمت 267 روپے 40 پیسے فی لیٹر ہے۔ اس پر 80 روپے پٹرولیم لیوی، 5 روپے کاربن لیوی، 15 روپے 68 پیسے کسٹم ڈیوٹی اور 1 روپیہ پریمیم عائد ہے۔ اس کے علاوہ 4 روپے 2 پیسے فریٹ مارجن، 7 روپے 87 پیسے کمپنیوں کا منافع اور 9 روپے 98 پیسے ڈیلر مارجن بھی شامل ہے۔






