ٹیکس گزاروں کیلئے اچھی خبر

وفاقی ٹیکس محتسب نے طویل عرصے سے زیرِ التوا ٹیکس ریفنڈز کا نوٹس لیتے ہوئے ایف بی آر کو ریفنڈز کا عمل مکمل کرنے اور ادائیگیاں یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

وفاقی ٹیکس محتسب کے مطابق ہزاروں ٹیکس گزاروں کے ریفنڈز کئی برس سے زیرِ التوا ہیں۔ ایف بی آر حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ طویل عرصے سے زیرِ التوا ریفنڈز کی منظوری دے کر ان کی ادائیگیاں جلد یقینی بنائی جائیں۔