ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

سوات اور ملحقہ علاقوں میں رات گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و تشویش پھیل گئی۔

زلزلہ پیما مرکز اسلام آباد کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.0 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زیرِ زمین گہرائی 224 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز ہندوکش کے پہاڑی سلسلے میں بتایا گیا ہے۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی بعض علاقوں میں شہری خوف کے باعث گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ کچھ دیر تک خوف و ہراس کی فضا برقرار رہی، تاہم صورتحال بتدریج معمول پر آنے لگی۔