سونے کی آج پھر لمبی چھلانگ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں حیران کن اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ فی تولہ سونا 5 ہزار 200 روپے مزید مہنگا ہوگیا۔

 

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فی تولہ سونا 5 ہزار 200 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 77 ہزار 136 روپے کا ہوگیا۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 52 ڈالر فی اونس کا اضافہ ہوا۔

 

صرافہ بازار کی رپورٹ کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 200 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 77 ہزار 136 روپے ہوگئی۔

 

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 458 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 9 ہزار 67 روپے ہوگئی۔

 

عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔ وہاں سونا 52 ڈالر مہنگا ہوکر 4 ہزار 547 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا تھا اور فی تولہ سونا 13 ہزار 700 روپے مہنگا ہوا تھا۔