نائجیریا میں مسافروں سے بھری کشتی الٹنے سے بچوں سمیت 50 افراد ہلاک ہو گئے۔
یہ المناک حادثہ گورونیو کے قریب گوراؤ کے علاقے میں پیش آیا جہاں مسافروں سے بھری کشتی دریا میں الٹ گئی۔
رپورٹ کے مطابق کشتی میں 70 سے زائد افراد سوار تھے جو گنجائش سے زیادہ تھے۔ مرنے والوں میں زیادہ تر بچے شامل ہیں۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں اور ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ 50 لاشیں نکالی گئیں جبکہ 16 افراد کو بحفاظت بچا لیا گیا۔ کئی افراد اب بھی لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔
ایک عینی شاہد نے بتایا کہ کشتی میں سوار بچے ممکنہ طور پر زرعی مزدوروں اور کھیت مالکان کے ساتھ چاول کی فصل کی کٹائی کے لیے جا رہے تھے۔
حادثے کے بعد تقریباً 50 لاشیں پانی سے نکال کر مقامی مسجد کے سامنے تدفین سے قبل رکھی گئیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ انتہائی دور افتادہ علاقے میں ہے جس کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔






