پاکستان میں اعلیٰ معیار کی گیس کی پہلی کامیاب دریافت , کہاں اور اس سے ملک کو کتنا فائدہ ہو گا ؟ جانئے

پاکستان میں سمندر کے کنارے نئے ہائیڈرو کاربن پلے کی پہلی کامیاب دریافت ہوئی ہے۔ پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے اعلامیے کے مطابق کمپنی نے ضلع سجاول، سندھ میں واقع اپنے آپریٹڈ سرانی بلاک کے دریافتی کنوئیں ڈولفن سے گیس کی ایک منفرد اور اہم دریافت کی ہے۔ یہ جراسک دور کی لوئر انڈس بیسن کی چلتن فارمیشن سے ہائیڈروکاربن کی پہلی دریافت ہے۔ پی پی ایل کا کہنا ہے کہ اس دریافت سے پیٹرولیم سسٹم کی موجودگی ثابت ہو گئی ہے اور اس سے خشکی کے دلدلی علاقے اور اس کے ممکنہ کم گہرے سمندری توسیعی علاقوں میں ایک نئی ایکسپلوریشن فرنٹیئر کھل گئی ہے۔