پاکستان میں آج پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت کیا ہے؟

پاکستان میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 324 روپے 98 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 382 روپے 79 پیسے مقرر ہے۔ اوگرا کی جانب سے 13 اگست کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 94 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 324 روپے 98 پیسے ہوگئی، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 54 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اس سے قبل پیٹرول 325 روپے 92 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 382 روپے 25 پیسے فی لیٹر فروخت ہو رہا تھا۔

20 جولائی سے اب تک کے اعداد و شمار کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 10 مرتبہ کمی جبکہ 7 مرتبہ اضافہ کیا گیا۔ دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اس عرصے کے دوران 6 مرتبہ کمی اور 10 مرتبہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔