مہنگائی کے مارے عوام کے لیے ایک اور جھٹکا، بجلی مہنگی ہونے کا امکان

کراچی (آئی این پی): کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے بجلی مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ بجلی کی قیمت میں ایک روپے 20 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) آج (بدھ کو) سماعت کرے گا۔

سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا رکھی ہے۔

حکومتی پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق ممکنہ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں 34 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا تھا، جس کا اطلاق جولائی کے بجلی بلوں میں کیا گیا۔

close