پیٹرول اور ڈیزل کی واضح کمی کے بعد ملک میں ٹرینوں کے کرایوں میں بھی کمی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے تاہم تاحال اس حوالے سے کوئی پیشرفت سامنے نہیں آئی۔
ریلوے لوکو شیڈ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر حنیف عباسی نے اس حوالے سے واضح کیا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر مسافر اور فریٹ ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ نہیں کیا گیا، جبکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود کرایوں میں کمی فی الحال ممکن نہیں۔
انہوں نے کہا کہ فریٹ سروس میں 32 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، حالانکہ ایران اور اسرائیل کی کشیدگی کے باعث فریٹ سرگرمیاں متاثر رہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






