عوام کیلئے بڑی خوشخبری، پٹرول اور ڈیزل کتناسستا ہونے والا ہے ؟ جانئے

عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 3 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں،پاکستان میں بھی  ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 42 روپے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 55روپے  فی لیٹر کمی کی تجویز ہے۔

انڈسٹری ذرائع کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر ایکس ریفائنری قیمت میں 18 روپے 18 پیسے کمی ہوئی ہے، پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 245 روپے 16 پیسے سے 226 روپے 98 پیسےہو گئی، ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت 36 روپے 16 پیسے کمی سے 268 روپے فی لیٹر ہوگئی۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی، حکومت کا ڈیزل پر 27 روپے لیوی بڑھانے کا پلان ہے ۔ پٹرول پرعائد اضافی لیوی 26 روپے کم کرکے ڈیزل پربڑھائی جائے گی ۔ ڈیزل پرلیوی بڑھانے کی وجہ سے پیٹرول پر صارفین کو کم ریلیف ملے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close