اسلام آباد (پی این آئی)نگران وفاقی وزیر توانائی محمد علی نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کی قیمتوں کے مطابق کیا جاتا ہے، پاکستان میں بھارت اور بنگلہ دیش کی نسبت پیٹرول سستا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سینٹ میں بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق سینیٹر مشتاق احمد کی تحریک پر بحث سمیٹتے ہوئے
نگران وفاقی وزیر توانائی محمد علی کا کہنا تھا کہ 15 اکتوبر کو پٹرول کی قیمت 40 روپے فی لیٹر تک کم کی گئیں،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کی قیمتوں کے مطابق کیا جاتا ہے،بجلی کی تقسیم و ترسیل کے مسائل ہیں، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ جولائی میں کیا گیا تاہم اگست میں یہ اضافہ وصول کیا گیا، صارفین کو42 روپے فی یونٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں