بجلی کے بھاری بلوں سے بچنے کے لیے سولر پینلز لگوانا چاہتے ہیں تو پہلے یہ ضرور جان لیں۔
بجٹ میں سولر پینلز پر ٹیکس لگنے کی خبریں سامنے آنے کے بعد سے ہی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے، پینلز جو کل تک نسبتاً سستے تھے اب 26 سے 32 ہزار روپے تک پہنچ گئے ہیں۔
انورٹرز کی قیمت میں بھی 20 ہزار روپے تک کا اضافہ ہوگیا ہے یہ ہی نہیں ایک سے تین کلو واٹ کے سولر سسٹمز بھی 5 سے 10 ہزار روپے مہنگے ہوگئے ہیں۔
علاوہ ازیں 5 کلو واٹ کی لیتھیم بیٹری بھی تقریباً 2 لاکھ 60 ہزار روپے میں فروخت ہورہی ہے۔
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے سولر پینلز پر جنرل سیلز ٹیکس 10 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔
گزشتہ روز سولر مارکیٹ ڈیلرز کا کہنا تھا کہ پینلز کی درآمد پر پہلے ہی 10 فیصد ٹیکس عائد ہے، تاہم بجٹ میں مزید ٹیکسز کے ڈر سے سولر پینلز کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔
مارکیٹ میں چھوٹے صارفین کے لیے استعمال ہونے والے 1 کلو واٹ سے 3 کلو واٹ تک کے انورٹرز کی قیمتیں 5 سے 10 ہزار روپے تک بڑھا دی گئی ہیں۔
سولر سسٹمز کی قیمتوں میں اضافے نے متبادل توانائی کی طرف منتقل ہونے والے مڈل کلاس طبقے پر مالی بوجھ مزید بڑھ گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






