لاہور سب سے زیادہ مرتبہ دنیا کا آلودہ ترین رہنے والا شہر بن گیا

لاہور ( پی این آئی) لاہور سب سے زیادہ مرتبہ دنیا کا آلودہ ترین رہنے والا شہر بن گیا۔ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی)اگر 50یا اس سے کم ہو تو فضا محفوظ قرار دی جاتی ہے، 100اور 150کے درمیان اے کیو آئی ہونے پر بچوں اور دل کے عارضے میں مبتلا افراد کے لئے ممکنہ خطرہ ہے، 150سے زیادہ سب کے لئے مضر ہے اور اگر انڈیکس 300سے تجاوز کر جائے تو اس کو انتہائی خطرناک قرار دیا جاتا ہے۔

یہاں یہ عالم ہے کہ لاہور میں اوسط ایئرکوالٹی انڈیکس کا 400کی سطح سے تجاوز کر جانا معمول بن چکا ہے، اب بظاہر یوں محسوس ہو رہا ہے کہ حالات میں جلد سدھار آنے والا نہیں ہے جس کی وجوہات بہت واضح ہیں۔شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ کا نظام موجود نہیں جس کے باعث ہر سال گاڑیوں اور موٹربائیکس کی تعداد میں بے تحاشا اضافہ ہو رہا ہے، لاہور کا دیہی علاقہ تقریباً ختم ہو چکا ہے

تو ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے ماحولیاتی اثرات کو مدنظر نہ رکھا جانا الگ سے ستم ڈھا رہا ہے۔سموگ جیسی آفت پر قابو پانے کیلئیاب تو جیسے حکومت کے پاس تعلیمی اداروں میں چھٹی کر دینا یا پھر مارکیٹوں کی بندش جیسے اقدامات ہی باقی رہ گئے ہیں۔

close