فی تولہ سونے کی قیمت میں پھر ہوشربا اضافہ ہو گیا

کراچی(پی این آئی )فی تولہ سونے کی قیمت میں پھر ہوشربا اضافہ ہو گیا۔۔۔۔ ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں350 روپے اضافہ ہو گیا ۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 350 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونا ایک لاکھ 24 ہزار روپے کا ہوگیا ہے جبکہ دس گرام سونے کے دام 300 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 6 ہزار 310 روپے ہے۔ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر ایک ڈالر بڑھ کر 1781 ڈالر فی اونس ہے۔

close