امریکی ڈالر چاروں شانے چِت ہو گیا، روپے کی قدر میں ایک دن میں بڑا اضافہ

اسلام آباد(پی این آئی)امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 48 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک کے مطابق منگل کو انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر 176.20 سے کم ہو کر 175.72 روپے ہوگئی ہے۔

پاکستان کے مرکزی بینک کے مطابق پاکستانی روپے کے مقابلے میں یورو کی قدر 199.04 روپے، برطانوی پاؤنڈ 234.17 روپے، آسٹریلین ڈالر 125.08 روپے، سعودی ریال 46.83 روپے، اماراتی درھم 47.83 روپے، کویتی دینار 580.75 روپے، عمانی دینار 457 روپے، کینیڈین ڈالر 137.32 روپے اور بحرینی دینار 466.04 روپے۔جبکہ فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 176.6 اور قیمت فروخت 178.1 روپے رہی۔ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 233.5 اور قیمت فروخت 236 روپے رہی۔سعودی ریال کی قیمت خرید 46.7 روپے اور قیمت فروخت 47.2 جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 48.2 اور قیمت فروخت 48.7 روپے رہی۔

close