پٹرولیم مصنوعات کم ترین سطح پر، دو سال کی خریداری کے معاہدے کرنے کی تجویز، ای سی سی منظوری دے گی

اسلام آباد(پی این آئی)پٹرولیم مصنوعات کم ترین سطح پر، دو سال کی خریداری کے معاہدے کرنے کی تجویز، ای سی سی منظوری دے گیحکومت نے عالمی سطح پر تیل کی کم قیمتوں کا اٹھانے کیلئے مخصوص عرصے کے کیلئے تیل کی ایک مقررہ قیمت پر مخصوص مقدار خریدنے کا فیصلہ کیا ہے ،اس سلسلے میں سمری

منظوری کیلئے ای سی سی میں پیش کی جائیگی۔ذرائع کے مطابق ملکی تاریخ میں پہلی بار پٹرولیم مصنوعات کی ہیجنگ کرنے کی سمری تیار کر لی گئی ہے ۔سمری کے مطابق ایک سے دو سال کیلئے پیشگی تیل خریدنے کی تجویز ہے ۔پٹرولیم مصنوعات کی 15سے 20فیصدطلب، خام تیل، پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی مجموعی سالانہ درآمدات کا 9 فیصد یا ڈیڑھ کروڑ بیرل سالانہ پیشگی خریداری کی تجویز ہے ۔پٹرولیم مصنوعات کی ہیجنگ کیلئے پاکستان سٹیٹ آئل کو کاؤنٹر پارٹی بنانے کی تجویز ہے اور وزارت خزانہ پی ایس او کو پرفارمنس گارنٹی کی منظوری دیگی۔ہیجنگ کے متعلق امور کو مخصوص بینکوں کے ساتھ حتمی شکل دینے کیلئے سیکرٹری خزانہ کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دینے کی بھی تجویز دی گئی ہے ۔ادھر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے آئل امپوٹ نہ کرنے کے باعث ملک کے مختلف حصوں میں ہائی سپیڈ ڈیزل کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے ۔ پی ایس او کے علاوہ کسی آئل کمپنی کے پاس ہائی سپیڈ ڈیزل کا ذخیرہ دستیاب نہیں ۔ذرائع کے مطابق کمپنیوں نے گزشتہ ماہ تیل در آمد نہیں کیا، تاہم اب گندم کٹائی سیزن شروع ہونے اور دیگر معاشی سرگرمیوں کے باعث ہائی سپیڈ ڈیزل کی کھپت میں اچانک اضافہ ہو گیا ہے ۔ذخیرہ نہ ہونے کے باعث ملک کے مختلف حصوں میں ڈیزل کی قلت پیدا ہو گئی ہے ۔ پی ایس او کے علاوہ کسی کمپنی کے پاس ڈیزل دستیاب نہیں ۔ کمپنیوں کی جانب سے تیل درآمد نہ ہونے سے پی ایس او پر سارا بوجھ منتقل ہو گیا ہے ۔۔۔۔۔۔

close