کشمیری کمیونٹی کیلئے خوشخبری

مظفرآباد (پی آئی ڈی) 13 مئی 2026
وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے ہالینڈ میں مقیم قیصر جہانزیب کو وزیر اعظم آزاد کشمیر کا پولیٹیکل کنسلٹنٹ(اعزازی) برائے ہالینڈ مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔وزیراعظم سیکرٹریٹ کی جانب سے تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ قیصر جہانزیب متحرک شخصیت اور باصلاحیت ورکر اور دیار غیر میں کشمیریوں کی جاندار آواز ہیں۔ قیصر جہانزیب اوور سیز کشمیریوں کے مسائل کے حل کے لیے بھی پیش پیش رہے ہیں ، قیصر جہانزیب کی وزیر اعظم آزادکشمیر کے ہمراہ اعزازی تقرری کو سیاسی و سماجی حلقوں میں خوش آئند قرار دیا جارہا ہے۔ وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی جانب سے قیصر جہانزیب کو کنسلٹینٹ برائے ہالینڈ مقرر کر نے کا مقصد آزادکشمیر کی جانب سے بلاشبہ ان کی خدمات کا اعتراف ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close