فیصل راٹھور نے مرحومہ کی مغفرت اور اہلخانہ کیلئے صبر کی دعا کر دی

مظفرآباد( پی آئی ڈی)13 مئی 2026
وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے اپنے ایڈیشنل پرنسپل سٹاف آفیسر رانا محمد یونس سے ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔اس موقع پر موسٹ سینئر وزیر میاں عبدالوحید، پرنسپل سیکرٹری ظفر محمود خان اور پریس اینڈ پبلیکیشن آفیسر راجہ اذان جاوید بھی موجود تھے۔وزیر اعظم آزاد کشمیر نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close